• news

بحیثیت قوم ملک کو صحت کے تمام مسائل سے پاک کرنے کا عہد کرنا ہو گا: ڈاکٹر ظفر بشیر

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر ظفر بشیر چوہدری چیئرمین ایکو نے عالمی یوم صحت پرکہا ہے کہ آج کے دن بحیثیت قوم پاکستان کو صحت کے تمام مسائل سے پاک کرنے کا عہد کرنا چاہیے، یہ بات انہوں نے ایکوپاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ سے آئے ہوئے تمام اراکین سے کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا باقاعدہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن عزیز پاکستان کو صحت عامہ کے تمام مسائل اور پاکستانی عوام کو لاحق تمام بیماریوں سے پاک کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکو کے پنجاب میں ایک، دو، یا تین نہیں بلکہ بتیس(32 ویلفیئر ہسپتالوں کا نیٹ ورک قائم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن