جے یو آئی نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: مولانا رشید لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام نعروں کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ ایک انقلابی منشور رکھتی ہے اور یہ منشور نظام مصطفی کی صورت میں ہے اسلام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے انتخابات میں نعروں کی سیاست کر نے والوں کو مسترد کر دیں یہ باتیںمو لا نا رشید احمد لدھیانوی، مولانا محمد امجد خان، قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعیدنے جے یو آئی لاہور کی طرف سے اسلام زندہ باد کانفرنس کی کامیابی پر ذمہ داروں کے اعزاز میں جامعہ تر تیل القرآن لٹن روڈ پر منعقدہ ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی کے راہنماﺅں نے کہا کہ عوام انتخابات میں کرپٹ اور بدکردار لوگوں مسترد کر دیں۔ اسلام کے نفاذ سے ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ مینار پا کستان میں تاریخ ساز اسلام زندہ باد کانفرنس کی کامیابی نے سیکولر لابیوں کو حیران کر دیا ہے۔