پروفیسر ممتاز احمد پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے صدر منتخب
لاہور (نیوز رپورٹر) پروفیسر ممتاز احمد پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔نو منتخب صدر پروفیسر ممتاز احمد نے کہا ہے کہ وہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے گردہ کے مرض میں مبتلا غریب ونادار مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔