• news

علامہ ناصر عباس مجلس وحدت المسلمین کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب

لاہو (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوری نے علامہ ناصر عباس جعفری کوکثرت رائے سے ایک بار پھر تین سال کیلئے سیکرٹری جنرل(سربراہ) منتخب کر لیا ہے۔ ان کا انتخاب دو روزہ تربیتی و تنظیمی کنونشن کے آخری روزکیا گیا۔ نئے سیکرٹری جنرل سے ممتاز عالم دین و سربراہ شوری عالی علامہ شیخ صلاح الدین نے حلف لیا۔ اس سے قبل شوری عالی کی طرف سے علامہ سید جواد ہادی کو انتخابی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفرینے کہا کہ ہم پہلے ہی اس سال کو ملت تشیع کی سیاسی عمل میں موجودگی اور جدوجہد کا سال قرار دے چکے ہیں، انشا اللہ ملت کے یہ خادم علما اپنی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ دہشتگردوں کو ہم تنہا کر کے چھوڑیں گے، کسی کیلئے ممکن نہیں رہے گا کہ وہ دہشتگردوں کو اپنے ساتھ ملائے۔ ہمارا منشور دہشتگردی سے پاک وطن ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن