• news

میری ڈگری درست ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں:ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ میری ڈگری بالکل درست ہے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کروائے ہیں، عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر جا کر حل کئے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر خون دیا ہے اور یہ خون رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ہمارے امیدوار باکردارلوگ ہیں وہ تمام تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ ہم نے شور مچائے بغیر اور تشہیر کیے بغیر عملی طورپر کام کیا اس لئے عوام ہماری پالیسیوں سے خوش ہیں اور ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر ہی الیکشن میںکامیابی حاصل کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن