• news

بسنت ہندوانہ تہوار ہے، خونی کھیل سے عوام کو دور رکھا جائے: شیخ انوارالحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لائیرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ بسنت ہندوانہ تہوار ہے۔ قاتل ڈور سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اس خونی کھیل کو منانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ مہذب ممالک میں اگر کسی کھیل کی وجہ سے کوئی انسانی جان ضائع ہو جائے تو وہ اس کھیل پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگا دیتے ہیں لیکن ہمارے ہاں اس مقتول تہوار نے سینکڑوں افراد کو نگل لیا ہے۔ برقی تنصیبات کو کروڑوں کا نقصان الگ سے ہوتا ہے۔ عدالت کی طرف سے پابندی کے باوجود بسنت منانا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بسنت پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل ہونا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن