• news

سابق حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا: طارق گھمن

سانگلاہل( نمائندہ نوائے وقت) تحر ےک انصاف کے پی پی 170کے امیدوار چوہدری طارق سعید گھمن نے کہا ہے کہ حکمران تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ملک میں آنے والے تبدیلی سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، ساڑھے چار سالوں میں سابق نااہل حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، ملک میں حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی اور عوام دشمن پالیسیوں نے ملک کا بےڑا غرق کر دیا ہے، وہ اپنے انتخابی دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر چوہدری اویس طارق گھمن بھی موجود تھے، چوہدری طارق سعید گھمن نے مزید کہا کہ ملک کو مزےد تباہی سے بچانے کےلئے وقت پر انتخابات ناگزےر ہو چکے ہے، حکمران اپنی حکو مت بچانے کےلئے ملک اور عوام کے مستقبل سے کھےل رہے ہےں جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد مےں نہےں، دہشت گردی، کر پشن، مہنگائی، لاقانےونےت، بدامنی اور بے روزگاری سمےت دےگر مسائل مےں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد حلقہ کو ترقی کی منازل تک لے جائینگے اور حلقہ کو کرپشن سے پاک کر دینگے۔

ای پیپر-دی نیشن