عوام کی بے لوث خدمت مشن ہے: رائے اسلم کھرل
بچیکی(نامہ نگار)حلقہ کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے اور اپنے سابقہ پانچ سالہ دور میں میں نے خلوص نیت سے لوگوں کے کام کئے ہیں اور آئندہ منتخب ہوکر پہلے سے بھی زیادہ حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کام کروں گا اور میرے گھر اور بچیکی میں میرے دفتر کے دراوازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 174 کے سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 174 این اے 137 رائے محمد اسلم خاں کھرل نے محلہ اسلام پورہ میں ڈیرہ ندیم عباس پر عوامی جلسہ میں اپنے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ برادری ازم اور تھانے کچہری سے ہٹ کر اپنی سیاست کی ہے اور میری یہ کوشش رہی ہے اس بار مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی میری حمایت کر رہے ہیں اس موقع پر چوہدری شاہد عمران، بشارت علی، شاہد اقبال، چوہدری وکیل احمد جٹ منیس، چوہدری محمد اشرف سرا، رائے محمد ندیم بھی موجود تھے۔
اگر اسی طرح عوام کا پیار میرے ساتھ رہا تو میری جیت یقینی ہے اور میرا اپنے حلقہ کے عوام سے وعدہ ہے کہ جیت کر پہلے سے بھی زیادہ اپنے حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے کوشش کروں گا اور لوگوں کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔