عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا انجام قریب آ پہنچا: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور امیدوار حلقہ پی پی 167 عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کے چولہے بجھا کر انہیں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرکے اپنی جیبیں بھرنے والوں کے انجام کا وقت آپہنچا ہے۔ مسلم لیگ ن کا شیر قوم کیلئے ترقی اور روشنی لیکر آئے گا تحریک انصاف سکشت سے گبھرا کر الیکشن کے التوا کی باتیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ساجد بٹ، نسیم ڈوگر اور دیگر بھی موجودتھے۔ عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو بکاﺅ مال سمجھنے والے زرداری اور اس کا ٹولہ اب اقتدار میں نہیں آسکتا۔ ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ملک کو چوروں اور لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف نواز شریف ہی ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔