ڈسٹرکٹ پبلک سکیورٹی کمیٹی قصور میں پرامن انتخابات یقینی بنائے گی: طاہر منصور
قصور (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور طاہر منصور خاں نے بتایا کہ بتایا کی ضلع قصور میں گیارہ مئی کو ہونے والے جنرل الیکشن کے انعقاد کے لیے تسلی بخش اور فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جو ہدایات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انہیں مل رہی ہیں ان کو ڈی سی او قصور اور ڈی پی او قصور کو پاس کر دیا جاتا ہے۔اور اس سلسلہ میں ڈی سی او قصور اور ڈی پی او قصور ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے عام انتخابات 2013 کے لیے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کے لیے ڈسٹر کٹ پبلک سیکیورٹی کمیٹی جس کے چیئرمین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ممبران ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر۔ ڈی سی او قصور اور ڈی پی او قصور ہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور کی امیدواروں کے ساتھ متعدد میٹنگز کر چکی ہے ۔اور اس طرح ضلع بھر میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ صوبا ئی اسمبلی کے دس اور قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے لیے پولنگ سٹشنز اور پولنگ بوتھز کی تشکیل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی اپنی ڈیوٹی اطمینان بخش طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔اور فی ا لحال تمام انتظامات اطمینان بخش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشا ءاللہ ڈسٹر کٹ پبلک سیکیورٹی کمیٹی ضلع قصور میں پر امن اور فول پروف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔