ق لیگ اقتدار میں آ کر پہلے سے زیادہ عوامی خدمت کرے گی: شکیل ورک
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما وامیدوار حلقہ پی پی 167 چودھری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہاہے کہ ہم دوبارہ برسراقتدار آکر، تعلیم، صحت جیسی سہولیات کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق کے ضامن بن کر ان کی خدمت پہلے سے زیادہ کرینگے۔ شہباز شریف نے سارا بجٹ ایک ہی شہر میں لگا کر باقی پورے صوبہ کے عوام کی توہین کی ہے۔ وہ صرف لاہورکے نہیں بلکہ پنجاب 36 اضلاع کے وزیراعلیٰ تھے مگر کرپشن اور کمیشن کی پٹی نے ان کی آنکھیں دھندل اکر رکھ دی تھیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے محلہ غریب آباد، عطاءآباد، محلہ رام گڑھا سمیت دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری عطاءاللہ ورک، چودھری ثناءاللہ ورک، چودھری غلام رسول ورک ، ایس ناہید منور ایڈووکیٹ، حاجی فلک شیر ورک، سیٹھ محمد رمضان ودیگر بھی موجود تھے۔