طالب علم کا اعزاز 0
موڑ کھنڈا (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول موڑ کھنڈا کا اعزاز ضلع بھر میں پہلی پوزیشن نعمان لقمان رول نمبر 84-137-367 نے مڈل امتحان میں 717 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سکول کے پرنسپل ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ مڈل امتحان میں اچھا نتیجہ کلاس انچارج محمد رمضان طاہر و جملہ اساتذہ کی محنت کا پھل ہے۔ اہلیان علاقہ نے ضلع بھر میں ٹاپ کرنے پر نعمان لقمات اور پرنسپل ملک محمد اقبال کو مبارکباد دی ہے۔
٭شےخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)گورنمنٹ جناح آئےڈےل سکول مرےدکے کی طالبہ اقصیٰ معظم نے پنجاب اےگزامےشن کمےشن کے تحت ہونے والے پانچوےں جماعت کے امتحانات مےں 600/543 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر کی طالبات مےں پہلی پوزےشن حاصل کی ہے۔ وہ پنجاب وےلفےئر ٹےچرز اےسوسی اےشن کے ضلعی صدر رانا معظم علی کی بےٹی ہے۔