مریدکے: طورخم بارڈر پر شہید ہونیوالے پاک فوج کے کمانڈر عبدالغفور سپرد خاک
مریدکے (نامہ نگار) مریدکے کے رہائشی پاک فوج کے کمانڈر عبدالغفور طورخم سرحد پر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پا گئے۔ شہید 3 بچوں کے باپ تھے فوجی اعزاز کے ساتھ مریدکے میں سپردخاک، مریدکے سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے کمانڈر عبدالغفور جو 3 معصوم بچوں کے باپ تھے گزشتہ روز طورختم بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ جنہیں مریدکے چھشبانوالہ قبرستان میں اتوار کے روز بریگیڈئر ندیم کی سربراہی میں فوجی دستہ کی سلامی کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔