شیخوپورہ: تاجر خالد سعید کو اغواءکر کے قتل کرنیوالے 2 ملزم گرفتار
شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)ہاﺅسنگ کالونی پولیس نے شیخوپورہ کے تاجر خالد سعید کے اغوا قتل کیس کو ٹریس کرکے اس میں ملوث ملزمان شکیل وڑائچ، محمود الحسن ،بابر عرف جیا مسیح اور مشتاق احمد میں سے دو مرکزی ملزمان محمود الحسن عرف مودی، جیا مسیح کو گرفتار کرلیا جنہوںنے اس واردات کا اقبال جرم کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں پولیس باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔ خالد سعید کو دو کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا جو نہ ملنے پر اس کو قتل کرکے نعش سیم نالہ میں پھینک دی بعدازاں پولیس نے اس وقوعہ کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے اغوا برائے تاوان وقتل گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرنیوالی ٹیم کو تعریفی اسناد و نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔