الیکشن کمشن نے قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹوکول استعمال کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹوکول استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق قائم علی شاہ کی سکیورٹی انچارج کے طور پر کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈی پی او خیرپور کی تبدیلی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا ہے کہ تین دن میں احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ دیں۔
روک دیا