• news
  • image

حقیقی جمہوریت اسی وقت ممکن ہو گی جب ایماندار لوگ پارلیمنٹ میں جائیں گے : چیف جسٹس

پشاور (نوائے وقت رپورٹ/ اے پی اے / آئی این پی) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن قانون کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرا رہا ہے کیونکہ جمہوریت کے فروغ کے لئے شفاف اور آزادانہ انتخابات ضروری ہیں۔ پشاور میں ریٹرننگ افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان کے انتخابات پر لگی ہیں۔ شفاف انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسروں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن