• news

ایشین سکواش چیمپئن شپ یکم مئی سے اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکم مئی سے 5 مئی تک مینز اینڈ ویمنز سنیئر سکواش چیمپئن شپ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے چیمپئن شپ کیلئے ایشیا کے تمام ممالک کو مدعو کیا ہے۔ جن ممالک نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کی ان میں ملائیشیا، سری لنکا، ہانگ کانگ، کویت، ایران، اردن، تائیوان، چین اور قطر شامل ہیں۔ دریں اثناءپاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد فزیکل آرمی سنٹر میں جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن