آئی پی ایل : شیلپا ٹیم نے کنگ خان ٹیم کو شکست دیدی
جے پور (نوائے وقت رپورٹ) شیلپا جیت گئیں جبکہ کنگ خان ہار گئے۔ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 19 رنز سے شکست دیدی۔ ٹی 20 میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ رہانے نے 36 جبکہ بی جے ہوچ نے 46 رنز بنائے اور آ¶ٹ نہیں ہوئے۔ نارین نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے تمام کھلاڑی 125 رنز بنا سکے۔ راجستھان رائلز کی طرف سے کوپر اور تری ویدی نے تین، تین کھلاڑی آ¶ٹ کئے۔