فری بیٹرز کلب نے وکٹوریس کلب کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ٹورنامنٹ میں فری بیٹرز کلب وکٹوریس کلب کو شکست دے کر دوسرے را¶نڈ میں داخل ہو گئی۔ فری بیٹرز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 215 رنز بنائے جس میں جمشید امجد نے 65، عمیر بٹ 45، آصف اقبال 40، محمد افضال نے 39 رنز بنائے۔ وکٹوریس کلب کی جانب سے طارق نے 47 رنز دے کر 2، ارشد نے 39 رنز دے کر 2، احمد بٹ نے 35 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کی۔ وکٹوریس کلب 190 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی جس میں سلیمان خان نے 85، ارشد نے 42، طارق نے 37 رنز بنائے۔ فری بیٹرز کلب کی طرف سے شبیر احمد نے 42 رنز دے کر 3، عباس نے 35 رنز دے کر 2، جمشید احمد نے 19 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کی۔ آصف نواز نے شاندار وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے4کیچ 3 سٹمیپ آ¶ٹ کئے۔ منیجر محمد صابر رضا نے جمشید احمد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔