• news

لیفٹیننٹ جنرل ظہیر گالف فیڈریشن کے صدر، نیئر افضال سیکرٹری منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان گالف فیڈریشن کے انتخابات میں اگلے چار سال کی مدت کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آ گیا۔ پاکستان گالف فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام صدر، بریگیڈئر (ر) نیئر افضل سیکرٹری جنرل، میجر جنرل (ر) طارق سلیم ملک اور تیمور حسن امین نائب صدور، محمود عزیز خان جوائنٹ سیکرٹری، لیفٹیننٹ کرنل (ر) احسان الدین جنجوا خزانچی، احمد عبدالباری ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران میں بریگیڈئر (ر) شاہد وہاب راو، بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد خان، بریگیڈئر (ر) عبدالقیوم، ظفر محمود، کرنل (ر) شہادت حسین، بریگیڈئر محمد رمضان گل، کموڈور (ر) ظفر محمود زاہد پی ارباب، ایگزیکٹو بورڈ کی خواتین ممبران میں ڈاکٹر عاصمہ افضل شامی، مسز دردانہ سومرو، مسز یاسمین مبارک جبکہ پروفیشنل نمائندگان میں عادل جہانگیر اور وحید بلوچ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن