حسدکرنیوالی سٹیج اداکارائیں میرے خلاف سازشیں کرتی ہیں : غزل چوہدری
لاہور (آئی این پی) سٹیج اداکارہ غزل چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کرنیوالی سٹیج اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں مگرمجھے اس سے کوئی فرق نہےں پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تھوڑے عرصہ میں جتنا نام کمایا ہے اس سے بہت سی اداکارائیں حسد کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میں مشکلات کا شکار ہوں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ آج تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے ایوارڈ لینے کی ضرورت نہیں‘ شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔