• news

پہلے تولو پھر بولو

مکرمی! ہمارے اکثر مسلمان خواتین و حضرات بغیر سوچے سمجھے کچھ الفاظ ادا کرتے جو کفر و شرک ہیں۔ مثلاً ”قسمت کی دیوی“ ”نیند کی دیوی“ ”دولت کی دیوی“ وغیرہ حالانکہ تمام مسلمانوں کا توحید ”لا الہ الا اللہ“ پر الحمد للہ ایمان ہے لیکن غیر مسلموں کی نقالی میں بغیر سوچے سمجھے وہ ”دیوی“ کے الفاظ ادا کرتے اور تحریروں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ کفر و شرک صرف لا شعوری طور پر استعمال کرنے تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ غیر مسلم بھی سمجھیں گے کہ مسلمان دیوی دیوتاﺅں کو مانتے ہیں اور اس کا اثر آنے والی مسلمان نسلوں پر بھی پڑے گا۔ وہ یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہمارے آباءنے حماقت اور جہالت کی وجہ سے یہ الفاظ ادا کئے اور بے سوچے سمجھے یہ لفظ استعمال کئے تھے بلکہ وہ سمجھیں گے کہ شاید ہمارے آباءان ”دیویوں“ پر امان رکھتے تھے جبکہ ہم مسلمان تو صرف ایک اللہ کو مانتے ہیں۔(سارہ بتول ،راولپنڈی)

ای پیپر-دی نیشن