منظور شدہ میڈیکل الاﺅنس کی بحالی
مکرمی! 2010 میں پی ٹی سی ایل و دیگر پینشزز (وفاقی و صوبائی) کے منظور شدہ 25% میڈیکل الاﺅنس کو ادا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ مخالف عالی مرتبت وکیل نے صرف کیس کو لمبا کرنے کی 1½ کروڑ فیس لی ہے۔ سوال یہ ہے کہ دوران ملازمت، اربوں فنڈز کی ملازمین کی تنخواہوں میں سے حاصل کی ہوئی کٹوتیاں کہاں گئیں؟ یہ پنشن فنڈ والوں سے اگلوایا جائے۔ معزز چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ پاکستان میں چلنے والے کیس کا ایک دو ماہ میں فیصلہ صادر فرما کر ازحد پریشان وفاقی صوبائی پنشزز کو ریلیف اور ادائیگی کروا کے ممنون فرمائیں گے۔ (ٹیلی کام انجینئر (ر) عبدالصمد خان۔ سابق سیکرٹری، پی ٹی سی آفیسر ایسوسی ایشن لاہور)