• news

اوگرا نے کمپنیوں کو گیس چوری اور لائن لاسز کا بوجھ صارفین پر ڈالنے سے روک دیا

اسلام آباد (اے پی اے ) اوگرا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس چوری اور لائن لاسزکے خسارے کا بوجھ عام صارفین پر ڈالنے سے روک دیا، لائن لاسز اور گیس چوری 7فیصد سے زیادہ ہونے پر دونوں گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیاں پریشان ہیں اور انہوں نے خسارے سے بچنے کےلئے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا ہے۔کمپنیوں کی مینجمنٹ نے نہ صرف لائن لاسز بلکہ گیس چوری بھی صارفین پر ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھی تھی۔اوگرا نے دونوں گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو خبردار کیا کہ قواعد وضوابط کے مطابق وہ صرف4.5فیصد لائن لاسز صارفین پر ڈال سکتے ہیں جبکہ اس سے زائد ہونے والے لائن لاسز(گیس لیکج وچوری) پر یا تو فوری طور پر قابو پائیں یا پھر اپنے منافع سے ادا کریں۔ دونوں کمپنیاں صارفین سے ہر ماہ اربوں روپے وصول کررہی تھیں‘ پیر کو اوگرا ذرائع کے مطابق گیس لیکج اور چوری کی وجہ سے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لائن لاسز7فیصد سے بڑھ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن