بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ تاحال کابینہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائے تین ہفتے کا وقت گزر گیا ہے تاحال وہ نگران کابینہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ وفاق سمیت دیگر صوبوں میں نگران کابینہ کا سیٹ اپ مکمل ہو چکا ہے، بلوچستان اس حوالے سے پھر ایک مرتبہ منفرد صوبہ ہے جہاں نگران سیٹ اپ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔