افغانستان: سرکاری بس سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آنے سے 9 افراد ہلاک
غزنی(اے ایف پی +آن لائن) افغانستان میں بس سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آنے سے 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ افغان دارالحکومت کابل کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ وردک کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خاگانی نے بتایا کہ طالبان جنگجوﺅں کی جانب سے دارالحکومت کابل اور غزنی کے درمیان چلنے والی سرکاری بس کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ ایک عینی شاہد محمد سرور کے مطابق بڑی تعدا دمیں لوگ بس کے اندر موجود تھے۔ جبکہ صوبائی حکام نے واقعہ میں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔