ملتان،گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،ایک مزدور جھلس گیا
ملتان (آئی این پی) بہاولپور بائی پاس گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے نتیجے میں ایک مزدور جھلس گیا جھلس جانے والے مزدور کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پیر کے روز ملتان میں واقع بہاولپور بائی پاس کے قریب گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والا مزدور آگ سے جھلس گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 5گاڑیوں کو طلب کیاگیا جنہوں نے کافی دیر آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا گیا۔