• news

مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی مثبت اقدام ہے: وکلا رہنما

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی مثبت اقدام ہے۔ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارر توفیق آصف کے وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ توفیق آصف نے کہا کہ مشرف نے آئین و قانون کو پامال کیا اگر آج ایک آرمی ڈکٹیٹر کے خلاف کارروائی ہوئی تو آئندہ کسی طاقتور کو جمہوری آئین توڑنے کی جرا¿ت نہ ہو گی۔ شیخ احسن الدین نے کہا کہ مشرف نے دو بار آئین توڑ کر پاکستان کی تاریخ کو مسخ کیا۔
 میڈیا، وکلا، سول سوسائٹی نے ملک کو ڈکٹیٹر شپ سے آزادی دلائی۔ اکرام چودھری نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشرف اور اس کے شریک کاروں کے خلاف کارروائی کرے آئین پاکستان توڑنے والوں کو معاف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ کسی فرد کے نہیں بلکہ قومی دشمن ہیں۔
لاہور (خبرنگار) پاکستان کے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کی وجہ فوجی آمر ہیں۔ بھٹو جیسے عظیم لیڈر کو پھانسی پر چڑھایا۔ ملکی معیشت کی ایسی تباہی کی کہ پاکستان جسے دنیائے اسلام میں لیڈر کا کردار ادا کرنا تھا آج بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں عزیزالرحمن چن، اورنگزیب برکی، تنویر اشرف کائرہ نے نوائے وقت سے جنوبی کوریا کے سفیر کے پاکستان کے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے 4 مرتبہ فوجی جرنیلوں نے اقتدار پر قبضہ کیا اور اپنی مرضی کے ”لیڈر“ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مفادات پر سودے کئے۔ ضیاءالحق اور جنرل مشرف کے طویل ادوار میں خصوصاً پاکستان کی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کر دی گئیں جس ملک میں انرجی کرائسس ہو گا وہاں ترقی ممکن نہیں۔
پیپلز پارٹی

ای پیپر-دی نیشن