شام : سکول کے قریب خودکش کار بم دھماکہ‘ 15 افراد جاں بحق‘ 53 زخمی‘ کئی گاڑیاں تباہ
دمشق (نوائے وقت نیوز+اے ایف پی) دمشق میںخود کش کار بم دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہو گئے۔ نیٹو حکام نے بتایا صبا بہارٹ ضلع میں یہ دھماکہ ایک سکول کے قریب ہوا۔ ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر دھواں ہے۔ بس الٹی پڑی ہے اور کئی گاڑیاںجل کر تباہ ہو گئیں۔ حکومت کے ترجمان نے دھماکے کا الزام باغیوں اور باغیوں نے حکومت پر لگایا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک انٹرویو میں کہا لگتا ہے فوج نے باغیوں کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کا رد عمل ہے۔