کانگریس نے اقتدار بچانے کیلئے گورو کو قربانی کا بکرا بنایا: علی گیلانی
سرینگر (ثناءنیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت کانگرس نے اپنے اقتدار کی خاطر اور گجرات کے وزیر اعلی مودی کے دہلی کی جانب بڑھتے قدموں کو روکنے کیلئے شہید محمد افضل گورو کو قربانی کا بکرا بنایا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق بیان حقیقت پسندانہ ہے، ایمنسٹی نے مظلوم کشمیری قوم پر مظالم کا نوٹس لے کر قابل تعریف کام کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علی گیلانی نے شہید افضل گورو سے متعلق ایمنسٹی کے تاثرات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے موصوف کی تختہ دار پر شہادت کے بعد اور انسانی بنیادوں پر میت کی واپسی کا مطالبہ کیا ۔
علی گیلانی