• news

سرکاری الاٹمنٹس کیس: سیکرٹری ہاﺅسنگ کی رپورٹ پیش، عدالت نے معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سرکاری مکانات کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے سیکرٹری ہاﺅسنگ رپورٹ پیش کرنے پر سروے کی حد تک معاملہ نمٹا دیا جبکہ سابق وزیر ہاﺅسنگ نعمان لنگڑیال اور غیرقانونی الاٹمنٹ کروانے والے فیصل سخی بٹ کی غیرمشروط معافی کے معاملے کی سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو سیکرٹری ہاﺅسنگ نے حتمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوٹل 17227 غیرقانونی الاٹمنٹس ہیں۔ ان میں 479 مکان آگے کرائے پر (سب لیٹ) کئے ہوئے، 592 افراد مکانات پر غیرقانونی قبضہ کئے ہوئے ہیں ۔

سرکاری الاٹمنٹس

ای پیپر-دی نیشن