بھا رت :8مجرموں کو پھانسی دینے پر حکم امتناعی جاری
نئی دہلی(ثناءنیوز)بھا رتی سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 8مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔قتل کے ان مجرموں کی رحم کی اپیلیں بھارتی صدر نے پہلے ہی مسترد کردی ہیں۔ تاہم سریش،رام جی، گرمیت سنگھ، پروین ووک،کمار ، سونیا اور سنجیو نامی ان مجرموںکو پھانسی دیئے جانے پر فی الحال پابندی لگادی ہے۔ عدالت عظمی کے ایک دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ دیتے ہوئے افضل گورو کا نام بغیر کہا کہ ان افراد کو پھانسی دیئے جانے کے نتیجے میں جموں کشمیر جیسی صورتحال نہیں ہونی چاہیے۔