پنجاب کو وفاق سے 53 ارب 69 کروڑ سے زائد کے محصولات موصول
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کو وفاق سے این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں مارچ کے لئے 53 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ روپے کی 09 ویں قسط موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے پنجاب کو مارچ کے لئے 9 ویں قسط دو حصوں میں فراہم کی ہے۔ پہلی قسط 22 ارب 18 کروڑ 18 لاکھ روپے کی فراہم کی گئی جبکہ دوسری قسط کے تحت 31 ارب 51 کروڑ 42 لاکھ روپے فراہم کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ این ایف سی کے تحت مارچ کے لئے پنجاب کا حصہ 55 ارب 79 کروڑ 51 لاکھ روپے بنتا ہے لیکن وفاق نے پنجاب کے ذمہ اپنے قرضوں کی واپسی کی مد میں 2 ارب 9 کروڑ 91 لاکھ روپے کی کٹوتی کر کے 53 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔