• news

بصارت سے محروم افراد کی بحالی وتربیت میں ہر فرد اہم کردار ادا کر سکتا ہے:ملک اسلم

لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال ملک اسلم نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی بحالی و تربیت میں ہر فرد اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وہ یہاں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے نشیمن، سوشل ویلفیئرٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹا¶ن شپ میں محکمے کے زیر اہتمام نابینا افراد کی تربیت و بحالی کے پائلٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز حافظ اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز شاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ملک اسلم نے کہا کہ نابینا افراد کے لئے یہ منصوبہ بہت ہی کم مدت میں شروع کیا گیا اور بصارت سے محروم طلبا نے اس تربیتی منصوبہ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن