• news

زرداری کی شجاعت‘ پرویز الٰہی سے ملاقات‘سابق ڈکٹیٹر کا عدالت میں پیش نہ ہونا دوہرا معیار ہے: صدر کا ٹوئٹر پر پیغام

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے درمےان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر اختلافات ختم کرنے کے لئے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین‘ چودھری پرویز الٰہی اور سینیٹر مشاہد حسین نے صدر زرداری سے اہم ملاقات کی تاہم ابھی تک دونوں جانب پائے جانے والے اختلافات ختم نہےں ہوئے اس بات کا امکان ہے کاغذات نامزدگی کی واپسی تک اختلافات دور کر لئے جائےں گے۔ ملاقات میں اس بات کا شکوہ کےا گےا پےپلز پارٹی کمٹمنٹس پوری نہےں کر رہی۔ قصور میں طالب نکئی‘ ساہیوال میں نعمان لنگڑیال‘ چودھری وجاہت حسین اور جہلم میں چودھری فرخ الطاف کے خلاف پےپلز پارٹی نے امیدوار کھڑے کر دئیے ہیں۔ 18 اپریل تک پیپلز پارٹی کے امےدواروں نے کاغذات واپس نہ لئے تو ق لیگ سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر نظرثانی پر غور کرے گی۔ مزیدبرآں نوائے وقت نیوز کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے یہ دہرا معیار ہے کہ پی پی پی کے منتخب وزیراعظم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور سابق ڈکٹیٹر پیش نہیں ہوئے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا مشرف بہانے بنا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن