• news

پاکستان نے سرمائی اولمپکس 2014ئ میں سکیٹنگ کےلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آ باد (این این آئی) پاکستانی کھلاڑیوں نے سرمائی اولمپکس2014 ءمیں سکیٹنگ کے مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سکائی فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار افتخار باجوا کے مطابق قومی سکیٹنگ ٹیم نے اٹلی، ترکی اور لبنان میں ہوئے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آئندہ سال منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر نواز، محمد کریم اور محمد عباس نے مطلوبہ نتائج حاصل کرکے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کے لئے جگہ بنا ئی ہے۔ افتخار باجوانے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کے درمیان جنوری2014 ءسے قبل مزید5 مقابلے کرائے جائیں گے جن میں سے فاتح قرار پانے والے کھلاڑی کو روس میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس2014 ءمیں ملک کی نمائندگی کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل سال2010 ءکے سرمائی اولمپکس میں محمد عباس نے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن