ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی
سنگاپور (آئی اےن پی) ایشین کرکٹ کونسل نے سنگاپور میں اپنے اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی لیکن ابھی تک میزبان ملک کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ بھارت ایشیا کپ کرانے کو تیار نہیں ہے۔ ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال یہ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں ہوا تھا۔ سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کی۔ اے سی سی کے ذرائع کے مطابق سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہو جائے گا۔ اس لئے امکان ہے کہ جون کے سالانہ اجلاس میں میزبان ملک کا فیصلہ ہو سکے گا۔ امکان ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جائے گی۔