کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے اسلام آباد میں علاقائی مرکز قائم کرینگے: پاکستان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام میں مدد دینے کیلئے اسلام آباد میں علاقائی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی ادارے کے تعاون سے قائم کیا جائے گا۔ یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے بارے میں تیسری جائزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے زہریلے کیمیکلز کے کسی بھی غلط استعمال کو روکنے اور کیمسٹری کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔