• news

شاہ زیب قتل کیس‘ عدالت نے مزید 7 گواہوں کو غیر ضروری قرار دیدیا‘ آج سماعت ہو گی

کراچی (وقائع نگار) کراچی میں وکلا کی ہڑتال کے باعث شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے دو گواہان کو بیانات قلم بند کرانے کے لئے عدالت لایا گیا، جبکہ ملزمان کو بھی عدالت لایا گیا تھا۔ عینی شاہد دانش کا بیان قلم بند کیا جانا تھا، لیکن سانحہ 9 اپریل کی وجہ سے ہڑتال کے باعث وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ثناءنیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں استغاثہ کے چشم دید گواہ سمیت 7 گواہان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مقدمہ سے خارج کر دیا ہے‘ اب تک 22 گواہان کو غیر ضروری قرار دے کر خارج کیا جا چکا ہے‘ جبکہ وکلاءکے بائیکاٹ کے باعث سماعت آج کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن