مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین نے درخواست کی جلد سماعت کےلئے ایک اور پٹیشن دائر کر دی
اٹک ( آئی این پی) سپریم کورٹ میں مشرف اور ان کے 481 ساتھیوں کےخلاف ستمبر 2009ءمیں غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے دی گئی اپنی آئینی رٹ درخواست پر کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین جمیل احمد ملک نے منگل کو ایک اور درخواست دائر کردی۔ جمیل ملک نے درخواست میںافسوس کیا کہ انہوں نے چار سال قبل جو درخواست دائر کی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ صرف چار پانچ روز قبل دائر کی جانے والی چار پٹیشنز کی سماعت سپریم کورٹ نے شروع کردی۔