جنرل کیانی نے افغان فوج بنانے کی مخالفت کی تھی: امریکی جریدہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکہ کی جانب سے افغانستان میں فوج بنانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم تربیت یافتہ فوج ٹوٹ کر مختلف ملیشیاز میں بٹ جائے گی جس سے پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔ یہ دعویٰ معتبر امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2010ء میں واشنگٹن میں اجلاس کے دوران جنرل کیانی کے سامنے افغان فوج بنانے سے متعلق امریکی منصوبہ بندی پر بات ہوئی تو انہوں نے فوراً کہا کہ ”یہ نہ کرو، امریکہ کو اس میں ناکامی ہو گی“