• news

سپریم کورٹ کا سیکرٹری سروسز نصیر جمالی کو 16 اپریل تک چارج نہ چھوڑنے کا حکم

کراچی (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیپوٹیشن پر افسران کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری سروسز نے 155 افسران کو محکموں میں واپس کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔ ڈیپوٹیشن پر تعینات 28 افسران کو روکنے کا جواز عدالت نے طلب کیا۔ کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے خلاف ضابطہ تقرریاں اور انضمام سے متعلق درخواستیں اسلام آباد لارجر بنچ میں سماعت کیلئے منتقل کیس سیکرٹری سروسز نصیر جمالی نے عدالت کو بتایا کہ میں شدید دباﺅ میں ہوں، رات کو نیند نہیں آتی۔ عدالت نے سیکرٹری سروسز نصیر جمالی کو 16اپریل تک چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن