• news

سپریم کورٹ نے سندھ میں نئی بھرتیوں اور طریقہ کار کی تفصیل مانگ لی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے نئی بھرتیوں اور طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی بھرتیوں اور اس کے طریقہ کار کی تفصیلات پیش کی جائیں اور 2009ءسے 2013ءتک خلاف ضابطہ ترقیوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ کیڈر پوسٹوں اور محکموں میں ضم افسروں کی فہرست بھی عدالت میں پیش کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن