احمد رضا قصوری پنڈورا بکس کھولیں ہم بھی لال مسجد اور بگٹی کیس لے آئیں گے مشرف مخالف وکلا کا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والے درخواست گذاروں کے وکلا نے کہا کہ احمد رضا قصوری کوئی پنڈورا بکس کھولنا چاہتے ہیں تو کھولیں ہم بھی ان کے خلاف لال مسجد آپریشن، اکبر بگٹی قتل کیس، کرگل ایشو سمیت کئی پنڈورا بکس کھول دیں گے۔ آئین توڑنے والوں کو مہلت دینے کے لئے تیار نہیں چاہے اس کے نتائج کچھ بھی نکلیں۔ پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا۔