سپریم کورٹ: جعلی کرنسی‘ سٹامپ پیپرز سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر سربراہی جعلی کرنسی اور سٹامپ پیپرز کی تیاری سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے جعلی کرنسی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کا دائرہ وفاق تک محدود ہے۔ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو کہا جائے کہ وہ ڈسٹرکٹ اکا¶نٹس دفاتر کا معائنہ کریں۔ پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن میں جعلی نوٹ چھاپنے کی بات ثابت نہیں ہوئی۔ سٹامپ پیپرز میں کرنسی نوٹ والے سکیورٹی فیچرز متعارف کرا دئیے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جامع رپورٹ طلب کر لی۔