کراچی: چھت گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی(آن لائن) کراچی کے گنجان آباد علاقے کھارادر میں ایک عمارت کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے قریب واقع کھارادر میں میمن سوسائٹی میں واقع الماس منزل کی چھٹی منزل کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ واقعہ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔