• news

گجرات: الیکشن 2002ء2008ءکون جیتا کون ہارا

گجرات (طفیل میر سے) گجرات کا حلقہ اےن اے 104 صوبائی اسمبلی کے د و حلقوں پی پی 108,109پر مشتمل ہے2002ءکے الےکشن مےںاےن اے 104 چوہدری وجاہت حسےن نے نوابز اد ہ غضنفر علی گل کو شکست دے کر جےت حاصل کی جبکہ 2008ءکے الےکشن مےںمسلم لےگ (ق) کے چوہدری وجاہت حسےن نے 96ہزار 379ووٹ حاصل کےے اورپےپلز پارٹی کے نوابزادہ غضنفر علی گل کو شکست دی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ زبےر، پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان طارق امےدوار ہونگے جبکہ 2008ءمےںصوبائی حلقہ پی پی 108مےں (ق) لےگ کے خالد اصغر گھرال نے کامےابی حاصل کی جبکہ انکے مقابلے مےں (ن) لےگ کے چوہدری شبےر گوندل، پےپلز پارٹی کے نوابزادہ مظفر علی کو شکست ملی۔ پی پی 109مےں 2008ءمےں(ق) لےگ کے عبداللہ ےوسف نے کامےابی حاصل کی انکے مقابلے مےں (ن) لےگ کے چوہدری شبےر گوندل، پاکستان پےپلزپارٹی کے مےجر (ر) معےن نواز کو شکست ملی۔ گجرات کے دوسرے حلقے اےن اے 105مےں 2002ءکے الےکشن مےں چوہدری شجاعت حسےن نے چوہدری احمد مختار کے مقابلے مےں کامےابی حاصل کی 2008ءکے الےکشن مےں چوہدری احمد مختار نے 79ہزار 735ووٹ حاصل کےے جبکہ (ق) لےگ کے چوہدری شجاعت 65ہزار 738ووٹ لےکر ہار گئے۔ صوبائی حلقے پی پی 110مےں 2008ءمےں (ق) لےگ کے چوہدری مونس الٰہی نے کامےابی حاصل کی جبکہ پےپلزپارٹی کے ناصر سماں، (ن) لےگ کے عمران اللہ شکست کھا گئے۔ پی پی 111مےں 2008 ءکے الےکشن مےں (ن) لےگ کے حاجی ناصر محمود نے (ق) لےگ کے عمران مسعود کے مقابلے مےں کامےابی حاصل کی جو اڑھائی سال بعد جعلی ڈگری پر نااہل ہوئے 2010ءکے ضمنی الےکشن مےںانہی کے بھتےجے حاجی عمران ظفر نے پھر عمران مسعود کو شکست دےدی اور کامےاب ہو گئے۔ تےسرا حلقہ اےن اے 106 مےں 2002ءکے الےکشن مےں پےپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ نے مد مقابل مےاں افضل حےات کو شکست دی جبکہ 2008ءمےں پےپلزپارٹی ہی کی ٹکٹ پر قمر زمان کائرہ نے 89ہزار 555ووٹ حاصل کےے جبکہ ان کے مدمقابل (ق) لےگ کے سےد نور الحسن شاہ نے 71ہزار 16اور مسلم لےگ (ن) کے کرنل (ر) محمد اکرم برنالی اےڈووکےٹ نے 10ہزار 506ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ پی پی 112مےں 2008ءکے الےکشن مےں پپلزپارٹی کے تنوےر اشرف کائرہ نے کامےابی حاصل کی اور (ن) لےگ کے سےف الرحمن بھٹی، (ق) لےگ کے چوہدری لےاقت بھدر ہار گئے جبکہ پی پی 113مےں 2008ءکے الےکشن مےں (ق) لےگ کے مےاں طارق محمود نے جےت حاصل کی اور (ن) لےگ کے چوہدری جعفر اقبال، پےپلزپارٹی پارلےمنٹرےن کے مےاں خالد رفےق ہار گئے۔ اےن اے 104مےں 2002ءکے الےکشن مےں پےپلزپارٹی کے پلےٹ فارم سے رحمان نصےر مرالہ نے کامےابی حاصل کی اور انکے مد مقابل مسلم لےگ (ق) کے سےد نور الحسن شاہ (ن) لےگ کے ملک اجمل صدےق ہار گئے جبکہ 2008ءکے الےکشن مےں پاکستان مسلم لےگ (ن) کے ملک جمےل اعوا ن نے کامیابی حاصل کی۔ مدمقابل (ق) لےگ کے رحمان نصےر مرالہ تھے۔ پی پی 114مےں 2008ءکے الےکشن مےں (ق) لےگ کے چوہدری ارشد نے کامےابی حاصل کی۔ پی پی 115مےں 2008ءمےں آزاد امےدوار چوہدری عرفان الدےن نے کامےابی حاصل کی جبکہ (ق) لےگ کے نصےر عباس سدھ، (ن) لےگ کے چوہدری ناصر چھپر، پےپلزپارتی پارلےمنٹرےن کے چوہدری وقاص اعجاز کو شکست ملی۔ 

ای پیپر-دی نیشن