پاک بحریہ نے دفاعی بجٹ میں مستقل اضافے کا مطالبہ کر دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ نے دفاعی بجٹ میں مستقل اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ دستاویز میں موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ دفاعی بجٹ غیر متوازن اور اس میں بحریہ کا حصہ بہت کم ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں بحریہ کا بجٹ 18.7 فیصد سے کم ہو کر 9.6 فیصد رہ گیا۔ بحریہ کو اہم آپریشنل امور اور اثاثوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاک بحریہ کی آپریشنل ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔