• news

آئندہ مالی بجٹ میں وزارت پانی و بجلی کیلئے 103 ارب کی سفارش

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت پانی و بجلی کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 103 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش تیار کر لی گئی۔ آئندہ بجٹ کی تفصیلات طے کرنے کیلئے اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمشن کی ترجیحی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سفارش کی گئی کہ اگلے مالی سال کیلئے وزارت پانی و بجلی کا مجموعی بجٹ 103 ارب روپے رکھا جائے۔ جس میں 64 ارب روپے پانی اور 39 ارب روپے بجلی کے شعبے کیلئے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کیلئے 22 کروڑ 50 لاکھ روپے اور وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 28 ارب 51 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔
سفارش

ای پیپر-دی نیشن