بجلی بحران: وزارت خزانہ کا وزیراعظم کی ہدایت پر 20 ارب روپے جاری کرنے سے انکار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے 20 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ وزارت خزانہ نے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو خط لکھا ہے کہ کسی صورت پیسے جاری نہیں کر سکتے۔ قومی خزانہ میں صرف 13 ارب روپے موجود ہیں۔ وزارت پانی و بجلی فنڈز کا انتظام اپنے وسائل سے کرے۔ رواں سال میں بجلی پر سبسڈی کی مد میں 291 ارب روپے مختص کئے گئے۔ وزارت پانی و بجلی کو اب تک 278 ارب 20 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ بجلی پر سبسڈی کی مد میں مقررہ بجٹ سے صرف 13 ارب روپے رہ گئے۔
انکار